پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں20 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ، اجلاس کی باضابطہ منظوری خیبر پختونخوا کابینہ سے لی جائےگی،ذرائع کے مطابق اجلاس کے انتظامات سے متعلق اخراجات کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس18فروری کوپشاورمیں ہوا تھا،اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ زونل کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی جبکہ محکمہ موسمیات ،سائنس وٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے،میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی خزانے پر بھاری،پشاور اجلاس پر 20 لاکھ روپے اخراجات



















