ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیش کے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار پر آئی سی سی دو ہفتے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف نذرل کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی سکیورٹی جائزہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ ورلڈ کپ کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف نذرل نے بھارت مخالف موقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے خط میں تین شرائط کا ذکر کیا گیا ہے جو ہمیں منظور نہیں ہیں۔ آصف نذرل کے مطابق آئی سی سی نے مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے، تماشائیوں کے بنگلہ دیش کی جرسی نہ پہننے اور بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کے دوران عام انتخابات نہ کروانے کی شرائط رکھی ہیں۔
ورلڈکپ تنازعہ: بنگلہ دیش اور بھارت کا معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ



















