قومی ہاکی ٹیم کےساتھ ناروا سلوک پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)قومی ہاکی ٹیم کےساتھ ناروا سلوک پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

حکومتی رکن عظمیٰ کاردار نے قرارداد میں موقف اختیار کیا آسٹریلیا میں ایف آئی ایچ پرو لیگ ٹور میں قومی ہاکی ٹیم کو بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا، کھلاڑی مناسب رہائش، خوراک اور لاجسٹک سہولیات سے محروم رہے،قومی کھیل ہاکی دہائیوں کی غفلت و ناقص گورننس کا شکار، اولمپک تمغے جیتنے والی ٹیم بقا کی جدوجہد تک محدود ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا ہوا۔

قرارد اد میں کہا گیا ایوان وزیر اعظم سے فوری ایکشن اور پی ایچ ایف کی تنظیم نو و سخت احتساب کا مطالبہ کرتا ،فیڈریشن میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ، مالی شفافیت ناگزیر ہے۔