اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کھلاڑیوں سے ناروا سلوک،وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا،آسٹریلیا میں ہاکی کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرا دی۔
وزیر اعظم نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی ، جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سمیت ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ادھر ناروا انتظامی روئیے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں و مینجمنٹ کو طلب کر لیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی شکایت ،مینجمنٹ سے بات کرکے فیصلہ کرے گی
وزیر اعظم شہبازشریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا



















