کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے چیزیں نکالیں کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا،رانا ثنا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے چیزیں نکالیں کشمیر کا پاکستان کےساتھ الحاق کیا جائےگا۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا کسی جماعت سے تعلق نہیں، دیرینہ مطالبات پورے کیے لیکن شکریہ کی بجائے 38 مطالبات لے آئے،مہاجرین کی نشستیں ختم کردیں تو کشمیریوں کی اصل تحریک ختم ہوجائے گی،بھارت کے سب چینلز خبریں دے رہے ہیں وہ کیا کرنا چاہتے ،بتارہے ہیں بھارت کے سندور 2 آپریشن کا کیا چل رہا ہے،مشیر وزیراعظم نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،لوگوں نے کشمیرکی آزادی کےلئے قربانیاں دیں، پاکستان ہر قیمت پر آزادکشمیر کا تحفظ کرےگا، شرپسند بھارت کے آلہ کاربن کرخرابی کرتے ہیں تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

دریں اثناوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کےلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ،مہاجرنشستوں کا خاتمہ ممکن نہیں،کشمیرمیں سستی بجلی ،آٹے پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،کشمیروپاکستان لازم وملزوم ہیں،سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے معاملے پر فیصلہ دےدیا،پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔