کرپٹ ،نااہل افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے،سہیل آفریدی


پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کرپٹ و نااہل افسروں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کرپٹ و نااہل افسروں کےخلاف بلاامتیازکارروائی کریں، ہر محکمہ اپنا کمپلینٹ سیل وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے منسلک کرے، عوامی شکایات اور ازالے کا روزانہ جائزہ لوں گا،غفلت پر ایکشن لیاجائےگا،محکمے رواں مالی سال میں ڈی ایف سی سکیموں کی تکمیل یقینی بنائیں۔