عدالت نے این ایچ اے کو اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روکدیا


اسلام آباد (بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روکدیا۔

جسٹس ارباب طاہر نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول لینے سے روکتے ہوئے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا،عدالت نے وزارت مواصلات، این ایچ اے و دیگر کو فریق کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔