سب ساتھ ہیں،حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں،احسن اقبال


ہیوسٹن :(مشرق نیوز)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ،پاکستان میں ہائبرڈ نظام موجود نہیں، تمام ریاستی ادارے قومی مفاد میں ایک سمت کام کر رہے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا اداروں و سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی پاکستان کی طاقت ،اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کیے گئے تو مستقبل میں نئے صوبوں کے مطالبات میں اضافہ ہو سکتا ہے،ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں ساتھ ہیں اور حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے تحفظات فوری دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں،پاکستان ،امریکہ کے تعلقات کو صرف جیو پولیٹکس تک محدود رکھنے کے بجائے جیو اکنامکس کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہو گا۔