واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو امریکہ کو معاملہ خود سنبھالنا پڑےگا، امریکہ اسکا جواب دےگا۔
لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بڑی شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور ہمارے ساتھ دوبارہ ملاقاتیں کرنا چاہتا ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا لبنان کو کئی دہائیوں سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے،ہم اب لبنان کی بہت مدد کرنے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں لبنان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسے مناسب طریقے سے عزت دی جائے اور وہ احترام دیا جائے جس کا یہ مستحق ہے۔
حوثیوں نے بحیرہ احمر بند کیا تو بھرپور جواب دینگے: ٹرمپ


















