اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد نے دہشتگردی کےخلاف حکومتی اقدامات و معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ہیں،سختی کےساتھ نمٹاجائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہااسلام آباد ، بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑے واقعات ہوئے ،دہشتگردی کے سدباب کےلئے صفائی کےساتھ آگے بڑھنا ہوگا،طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ہیں ،سختی سے نمٹنا چاہیے لیکن حکومت ناکام نظر آرہی ہے،ہمسایہ ملک پر جنگ کے بادل ،امریکہ نے 2جنگی بحری بیڑے بھیج دئیے،ایران میں رجیم چینج کی کوشش کے پاکستان پر کیا اثرات ہونے ہیںکوئی بات نہیں ہو رہی ، بورڈ آف پیس میں ڈھٹائی سے پہنچے ،کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،کن بنیادوں پر روزویلٹ ہوٹل دیا گیا، کوئی معلومات نہیں۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا سیاسی قیدی رہا،بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم ،ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں،فارم 47 کی حکومت اپنے آپ کو کسی کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتی ایسے ملک نہیں چلتے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا میڈیا کنٹرول کرکے کہا گیا سب کچھ بہترین ،4 سال گزرنے کے باوجوداپنے اعداد و شمار کے مطابق معیشت میں بہتری نہیں آئی،رپورٹ نے سب کچھ بے نقاب کردیا،29 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں،پنجاب 41 ، سندھ33 ، خیبرپختونخوا 23 اور بلوچستان میں 12فیصد غربت بڑھی،غریب اور امیر کے درمیان فرق 1998 کے بعد سب سے زیادہ ہوگیا ۔
طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ،سختی کےساتھ نمٹاجائے،اپوزیشن اتحاد



















