پی ٹی آئی بائیکاٹ چھوڑ کر جمہوری عمل میں حصہ لے، وزیراعلیٰ سندھ


بھٹ شاہ:(مشرق نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کو بائیکاٹ کی سیاست چھوڑ کر جمہوری عمل میں حصہ لینے کامشورہ دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ واضح موقف اختیار کیا ،پیپلز پارٹی بھٹو شہید سے لےکر صدر زرداری تک کشمیر کے مسئلے پر اصولی موقف اپنائے ہوئے ہے،الیکشن کمیشن کشمیری عوام کو آزادانہ اور بلا خوف و خطر حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے،نوجوان ملک کا مستقبل و قیمتی سرمایہ ہیں، حکومت ترقی ، حوصلہ افزائی کو ترجیح دے رہی ہے۔