لاہور (وقائع نگار خصوصی) معروف شاعر، نعت گو اور مزاح نگارسید سلمان گیلانی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ سید سلمان گیلانی کی نماز جنازہ مولانا محب النبی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے گلگت و آزاد کشمیر شبیر احمد عثمانی،جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمعیت علما ءاسلام کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان، اراکین اسمبلی حافظ میاں نعمان ، سیف الملوک کھوکھر ،شہباز کھوکھر ،سابق رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری رفیق وجھوی،سنی علما ءکونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد،چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد،مولانامفتی ظہیر احمد ظہیر،مفتی شہباز عالم فاروقی، مولانا شاہ نواز فاروقی، مولانا نصیر احمد احرار،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی،مولانا عمران بشیر،اسامہ اجمل قاسمی،مولانا فیصل بلال حسان، مولانا صوفی عبدالرحمن،علامہ زبیر عابد،حافظ علی زبیر عابد،مولانا ابوبکر چوہدری،مولانا شاہد عمران عارفی،بلال میر،مولانا عبداللہ مدنی،مولانا مفتی انیس احمد مظاہری،پروفیسر سید محمود غزنوی،مولانا غلام مصطفی،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا قاری ارشد عبید،شیخ الحدیث پروفیسر مولانا یوسف خان،مولاناحافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،مولانا مفتی حسن، مولانا اویس حسن،مولانا مفتی احمد علی،مولانا سعد بن اسعداور مولانا حافظ مجیب الرحمن سمیت علما ءکرام ،طلبہ ،اساتذہ کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سید سلمان گیلانی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
معروف شاعر سلمان گیلانی سپرد خاک ،نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت



















