اسلام آباد: (بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیر توانائی سردار اویس لغاری میں ملاقات ، صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کے سپرنٹنڈنگ انجینئر آفس کی منظوری کے باوجود صارفین کےلئے بنیادی سہولیات ،ضروری آلات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ڈیرہ اسماعیل خان کے ایس ای آفس میں بنیادی سہولیات و ضروری آلات کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
وزیر توانائی سے گورنر کے پی کی ملاقات،بجلی مسائل پر تبادلہ خیال



















