برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماونٹ بیٹن گرفتار

لندن:(مشرق نیوز)پولیس نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماونٹ بیٹن کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

اینڈریو ماونٹ بیٹن پر خفیہ سرکاری دستاویزات بدنام زمانہ امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو فراہم کرنے کاالزام ہے،اینڈریو ماونٹ بیٹن ونڈسر کو ٹیمز ویلی پولیس کے تفتیش کاروں نے حراست میں لےکر پوچھ گچھ کی، گرفتاری شاہی خاندان کے کسی سینئر رکن کی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔

شاہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا اینڈریو ماونٹ بیٹن ونڈسر کی سرکاری عہدے میں بدانتظامی شبے کی خبر گہری تشویش کا باعث ہے، حکام کو شاہی خاندان کی مکمل و بھرپور حمایت حاصل رہے گی، قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔