پاکستان ،بنگلہ دیشی کا تعاون و کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان،بنگلہ دیش نے تعاون ،کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی ہم منصب ڈاکٹر خلیل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ،علاقائی امن و استحکام و خوشحالی کے مشترکہ ویژن پر بھی اتفاق کیا ،اسحاق ڈار ،بنگلہ دیشی ہم منصب نے دونوں ممالک کے عوام کیلئے مستقبل پر مبنی شراکت داری کا عزم ظاہر کیا۔