لاہور (قمر عباس نقوی)پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن شعبہ الیکٹرک انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی بجلی اور تار چوروں کے خلاف عملی اقدامات کرنے میں ناکام محکمہ کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان، نا معلوم کے افراد کیخلاف مقدمات درج، ملوث ملازمین کو کلین چٹ دینے کی منصوبہ بندی کا انکشاف۔پاکستان ریلویز کی اہم ترین ڈویژن لاہور کے شعبہ الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مختلف رہائشی کالونیوں سمیت دفاترز میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جس میں بلز کی وصولی کویقینی بنانا بھی شامل ہے لاہور ڈویژن کے ڈی ای ای جو کہ سالہاسال سے اسی عہدے پر ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈویژن کے مختلف مقامات پر مبینہ طور پر بجلی کی اور کاپر وائر کی چوری کا سلسلہ جاری ہے جس میں الیکٹرک انتظامیہ کے فیلڈ ملازمین کی جانب سے بجلی اور تاروں کی چوری کرنے والے کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس حوالہ سے جنوری 2026میں 450کاپر وائر نیو ڈیزل شیڈ میں چوری ہوئی جبکہ اس کے بعد ہوپ روڈ سے بجلی کی تاریں چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا اس کے علاوہ ہوپ روڈ پر قائم مکان نمبر 257اور 258میں نجی افراد کی جانب سے قبضہ کر رکھا ہے اور مبینہ طور پر ان کی جانب سے ریلویز کی بجلی چوری کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پرمتعلقہ فورمین اور دیگر سٹاف کی ساز باز شامل ہے، اس سے ریلویز کو کروڑوں روپے کی مد میں مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر جو کہ سروسز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالہاسال سے اسی سیٹ پر کام کر رہا ہے ان کی نا اہلی کی وجہ سے ریلویز کالونیوں میں بجلی کا نظام درہم برہم اور چوری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلویز ملازمین ذاتی حیثیت سے لیسکو سے میٹرز کی تنصیب کروا رہے ہیں جبکہ الیکٹرک شعبہ انتظامیہ کی جانب سے میٹرز کی تنصیب کی خاطر این او سی جاری کرنے تک کارکردگی دکھائی دے رہی ہے لاہور ڈویژن کی حدود میں ہوپ شیڈ کالونی ،انجن شیڈ کالونی ،ویکٹوریا روڈ کالونی ،برنس کالونی نیو ڈیزل شیڈ کالونی و دیگر علاقہ جات سمیت دافاترز ودیگر شامل ہیں۔ ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر ناصر کا کہنا ہے کہ بجلی کی کوئی چور ی نہیں ہو رہی جبکہ 450فٹ کاپر وائر جو کہ نیو ڈیزل شیڈ میں جنوری میں چوری ہوئی اس پر نامعلوم کے افراد مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ ہوپ روڈ پر دو دفعہ چیک کیا ہے کوئی چوری نہیں ہو رہی۔
ریلویز لاہور ڈویژن بجلی اور تار چوروں کیخلاف ایکشن میں ناکام، ادارے کو کروڑوں کا نقصان



















