کراچی: (بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،انڈیکس میں 2885 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 885 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس 2885 پوائنٹس بلند



















