شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کاآغاز،ایران میں سوگ،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کی تعزیتی اجتماع میں شرکت

تہران،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران کے شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی آخری رسومات کاآغاز،ایران میں سوگ،رقت آمیز مناظر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل سمیت عالمی رہنماﺅں کی تعزیتی اجتماعات میں شرکت،شہید رہبر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان، سعودی عرب،ترکیہ، عراق، لبنان، فلسطین، روس، بلغاریہ سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود ،حماس رہنماﺅں نے تعزیتی تقریبات میں شرکت کی،7روزہ تعزیتی تقریبات ایران ،عراق کے 5بڑے شہروں میں ہوں گی،تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں عوام کو شہید سپریم لیڈر کا آخری دیدار کرایا جائے گا۔

پیر کے روز تہران میں مرکزی جنازہ جلوس کے بعد میت قم منتقل کی جائےگی بعد ازاںمیت قم سے عراق کے مقدس شہروں نجف و کربلا لےجاکر9 جولائی کو آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائےگا،جنازے میں عالمی رہنماﺅں سمیت2کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت،ایرانی صدر و دیگر عہدیداروں سے اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی کی،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

دریں اثنا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی،شہید خامنہ ای کی ایران کےلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،دریں اثنا ایرانی فوج نے خبردار کرتے ہوئے کہااسرائیل یا امریکہ نے جنازے کے دوران حملہ کیا توجواب نہایت سخت ہوگا،مخالفین شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملے سے پہلے 2 بار سوچ لیں۔