ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کیلئے نیا قانون نافذ


کراچی :(بیورورپورٹ)ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کےلئے نیا قانون نافذ ،ریگولیٹڈ ادارے لائسنس یافتہ وی اے ایس پیز اکاونٹس کھول سکیں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی لائسنسنگ و نگرانی کی ذمے دار ،بینکوں کو وی اے ایس پی کا لائسنس حاصل کر کے تصدیق کرنا ہو گی، صارفین کے فنڈز کےلئے علیحدہ کلائنٹ منی اکاﺅنٹس ہوں گے اور رقوم ملانا ممنوع ہو گا،مرکزی بینک نے کہا اکاونٹس روپے میں ہوں گے اور نقد جمع یا نکاسی کی اجازت نہیں ہو گی، بینک وی اے ایس پیز کی جانچ پڑتال اور نگرانی یقینی بنائیں گے،مشکوک لین دین رپورٹ ایف ایم یو کو ہو گی اور قوانین پرعمل لازم ہو گا۔