واشنگٹن، تہران (مشرق نیوز) مشرق وسطیٰ میں لگی جنگ کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کیلئے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت متحرک ہیں۔
ایران، امریکہ ممکنہ معاہدے کے اہم نکات سامنے لے آیا جس کے تحت واشنگٹن یہ ضمانت دیگا کہ وہ آئندہ ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کردئیے جائیں گے جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جہازوں کے گزرنے پر فیس وصولی کا معاملہ ابھی طے کیا جانا باقی ہے۔
وہائٹ ہاوس بھی تصدیق کرچکا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان واحد ثالث ہے جو بہترین سفارتکاری کررہا ہے اور مذاکرات کی میز اسلام آباد میں ہی سجے گی۔
ایران، امریکہ ممکنہ معاہدے کے اہم نکات منظرعام پر


















