ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں،مشیر سپریم لیڈر

تہران: ( ) سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہےمکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں محسن رضائی نے کہا امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں ، ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

محسن رضائی نے کہا ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں، مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔

محسن رضا نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہے تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کررہا۔