راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کااڈیالہ جیل میں طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے آنکھ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دےدیا۔
ذرائع کے مطابق 2رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ کی آنکھ کا فالواپ چیک اپ کیا، ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی ،عارف شامل تھے،فالواپ معائنے میں بشریٰ کی آنکھ کی صورتحال تسلی بخش قراردےدی گئی۔
دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات کے پی شفیع جان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا بشریٰ کی صحت کے معاملے نے پنجاب حکومت کی بدنیتی کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا،غفلت و علاج میں دانستہ تاخیر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، آپریشن کے بعد مناسب طبی سہولیات ،موثر نگہداشت فراہم نہ کرنا انتہائی افسوسناک ،قابل مذمت ہے۔
سابق خاتون اول بشریٰ کی آنکھ کااڈیالہ میں طبی معائنہ،صحت میں بہتری


















