ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع شیطانی چال ہے، مشیر ایرانی سپیکر

تہران (مشرق نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کے مشیر نے اپنے بیان میں کہا ہے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک شیطانی چال ہے۔

مشیر ایرانی سپیکر نے مزید کہا کہ ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کرکے ایران پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، ناکہ بندی جاری رکھنا بمباری کے برابر ہے، صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی۔

ترجمان خاتم الانبیاءہیڈکوارٹرکی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ کسی بھی جارحیت پر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کریں گے، ایرانی افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں،جارحیت کی صورت میں طے شدہ اہداف پرحملہ کریں گے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جوہر طاقت،بحریہ اور فضائیہ مکمل تباہ کرچکے،ایران نے میرے علاوہ ہرامریکی صدرکا فائدہ اٹھایا،آبنائے ہرمز اس وقت امریکی کنٹرول میں ہے،ایران کوناکہ بندی کے باعث روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔