پی ٹی آئی نے ججز کے تبادلوں کوآزاد عدلیہ کےخلاف اقدام قرار دےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ججز کے تبادلوں کوآزاد عدلیہ کےخلاف اقدام قرار دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر،علی ظفر نے کہا 28 اپریل افسوسناک دن ،عدلیہ پر تیز وار کیا گیا، تمام ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل ہونے کے باوجود تبادلے عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے،کسی بھی جج کا بلاوجہ تبادلہ آئین کے منافی ، ججز کی ٹرانسفر کو بطور سزا استعمال کیا جا رہا ،عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچے گا،تبادلوں کی وجوہات سامنے لانا ضروری ہے بصورت دیگر بدنیتی پر مبنی اقدام تصور ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہاججز کے تبادلوں سے قبل واضح قواعد و ضوابط بنائے جانے چاہیےتھے ،26ویں ترمیم کے بعد رولز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،ججز کی رضامندی کے بغیر تبادلہ نہیں ہونا چاہیے ،یکطرفہ فیصلے آزاد عدلیہ کے تصور کےخلاف ہیں، بھرپور مخالفت کرینگے۔