ماسکو، ویانا (مشرق نیوز) یوکرین کاروس پر سینکڑوں ڈرونز سے حملہ،روس نے 556 ڈرونز مار گرائے،بھارتی سمیت4افراد ہلاک ، درجنوںزخمی ہوگئے،خبر رساں ایجنسی ، روسی حکام کے مطابق حملہ ہفتے اور اتوار کی درمیان شب، رات بھر جاری رہا، یوکرین نے ماسکو سمیت روس کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، ہلاک ہونےوالوں میں 3 افراد ماسکو جبکہ ایک شخص شمال مشرقی یوکرین کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں مارا گیا،روس میں بھارتی سفارت خانے نے کہا ماسکو میں ڈرون حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور3 زخمی ہوئے ،روسی خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات یوکرین نے 500 سے زائد ڈرونز کے ساتھ روسی علاقوں پر حملہ کیا جن میں ماسکو ، نواحی علاقے شامل تھے، ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے 120 سے زائد ڈرونز کو کامیاب سے مار گرایا،حکام کے مطابق حملوں میں متعدد رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا،ریفائنری کی بنیادی تنصیبات محفوظ رہیں،دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا مجموعی طور پر 556 یوکرینی ڈرونز کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا،ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زاخارووا کے مطابق حملہ ایک اور بڑا دہشت گرد حملہ تھا جس کے پیچھے یورپی یونین کی مالی معاونت شامل ہے،علاوہ ازیں روس نے ایران پر دوبارہ حملوں کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکہ ، اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگاامریکہ اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا، میخائل الیانوون نے چین کے وزیر خارجہ کے موقف کی مکمل تائید کی آبنائے ہرمز کھولنے کےلئے مکمل جنگ بندی کی جائے۔
ایران پر دوبارہ حملے کا مطلب امریکہ ، اسرائیل نے غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا:روس


















