برگن سٹاک:(مشرق نیوز)پاکستان نے سوئٹز ر لینڈ میں امن بیٹھک سجادی۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا پاکستان ،قطر کی ثالثی میں امریکہ ایران مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگئے ،امید ہے ملاقاتیں مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات کےساتھ جامع و مستقل معاہدے کاباعث بنیں گی،امریکہ ،ایران مذاکرات میںجے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف ،جیرڈ کشنر باقر قالیباف ،عراقچی ،وزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،قطر کے نمائندے شریک ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ڈونلڈٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے،امید ہے مفید گفتگو آنے والے وقت میں نہایت نتیجہ خیز پیش رفت کا باعث بنے گی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے معاہدے کیلئے اہم کردار ادا کیا،امید کرتا ہوں واپس جائیں تو پاس معاہدے کی زبردست دستاویز ہو،عالمی امن کیلئے اہم موقع،ملکر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں،نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا بات چیت کےلئے فعال کردار ہے ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاسارے معاملے میں دونوں شخصیات کا کردار بہت شاندار رہا ،سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار ،عاصم منیر اگرچہ عسکری قائد لیکن دکھایا بہترین سفارتکار بھی ہیں،فیلڈمارشل شروع دن سے ساتھ ،سید عاصم منیر کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شایدیہاں نہ ہوتے،پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا،وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میرے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست ہیں۔
جے ڈی وینس نے پاکستان ،امریکہ کے دیرینہ تعلقات و سکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہامستقبل کےلئے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ، امن کےلئے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیںجب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد میں میرا استقبال کیا اس کے بعد سے میں از راہ مذاق بات کرتا رہا ہوں میری زندگی میں 2 اہم ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی اور ایک پاکستانی، بھارتی شخصیت تو میری اہلیہ جبکہ پاکستانی شخصیت فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔
نائب امریکی صدر نے کہامشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ترجیح ، لبنان کی صورتحال پر تشویش ، امریکی صدر کشیدگی کے خاتمے کےلئے کوشاں ہیں،صدر ٹرمپ نے متعدد مسائل کے حل کےلئے سفارتی راستہ تلاش کرنے کا اختیار دیاایسا مستقبل دیکھ رہے ہیں جہاں سب ملکر امن و خوشحالی کےلئے کام کریں، ٹرمپ نے کہا نئی شروعات کریں اور ایرانی عوام سے تعلقات بہتر بنائیں، امن، ترقی ،بحران کے خاتمے کےلئے عظیم دن ہے۔
جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ، ایران کے ساتھ تعلقات میں بنیادی تبدیلی کےلئے تیار ہے،صدر ٹرمپ کی خواہش ہے ایران جوہری عزائم کو ترک کرنے کےلئے تیار ہو جائے اور علاقائی استحکام کا محرک بنے ایسا ہو جائے تو امریکہ ایران کےساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت تبدیل کر سکتا ہے،ایران علاقائی ممالک کےلئے عدم استحکام کا باعث بنتا رہا لیکن اب نئی و مثبت تصویر سامنے آ رہی ہے،تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران تمام اختلافات دور نہیں ہوں گے لیکن ٹیموں کی سطح پر ایک ساتھ بیٹھنے کا تاریخی موقع ہے، امید کرتا ہوں آنے والے گھنٹوں میں مزید پیشرفت کریں گے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی و امریکی وفد نے الگ الگ ملاقات کی،خوشگوار ماحول میں گپ شپ،امن مذاکرات کامیاب بنانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سٹیو وٹکوف ،جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے،ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران ،امریکہ کے درمیان معاہدے کےلئے پاکستان کی جانب سے کی جانےوالی کوششوں کا اعتراف کیا۔
پاکستان نے سوئٹز ر لینڈ میں امن بیٹھک سجادی ،امریکہ،ایران کا اظہار تشکر


















