فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات،تعاون پر اتفاق

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط بنانے ،فوجی تربیت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈ کی ملاقات ہوئی، جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ملاقات میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور فوجی تربیت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

سید عاصم منیر نے کہا پاکستان دوست ممالک کےساتھ امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کےلئے پرعزم ہے،لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔