لاہور (جنرل رپورٹر) ایل پی جی کی قیمت میںبڑی کمی کے باوجود دکانداروںنے قیمت کم نہ کی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر سرکاری قیمت241روپے کلو کی بجائے350روپے سے400روپے کلو فروخت کر رہے ہیں ، بعض دکانداروںنے پرانا سٹاک موجود ہونے اور نئی سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے500روپے کلو فروخت جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 67روپے کمی سے 241روپے43روپے مقر ر کی گئی ہے تاہم دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی ۔ شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے ۔
پنجاب ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود من مانے نرخوں پر فروخت


















