استنبول:(مشرق نیوز)پاکستان ،ترکیہ نے بحری امور و ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی روابط کے استحکام، جدید انفراسٹرکچر کی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرلیا۔
اتفاق رائے استنبول میں وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری اور ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا،دونوں رہنماوں نے کہاقریبی تعاون سے برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے،شراکت داری مزید مستحکم ہونے کےساتھ خطے میں اقتصادی خوشحالی کو فروغ ملے گا ۔
پاکستان، ترکیہ کابحری و ٹرانسپورٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق



















