تحریک لبیک انتخابی نشان کیلئے نااہل ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)تحریک لبیک انتخابی نشان کیلئے نااہل ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی انتخابات کی دستاویزات مسترد کرتے ہوئے انتخابی نشان کرین واپس لے لیا،فیصلے میں کہاگیاٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے نہیں کر سکی،انٹرا پارٹی انتخابات جماعتی آئین کے مطابق نہیں تھے،متعلقہ حکام کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی،انتخابی نشان کا اجراءقانونی تقاضے پورے کرنے سے مشروط ہے۔