مظفر آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن پزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو میر پور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، 2 اگست کو مظفر آباد اور مہاجرین جموں کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔
جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے مزید کہا کہ پونچھ ڈویژن کے الیکشن 10 اگست کو ہوں گے۔ میر پور ڈویژن میں کل 13 نشستیں ہیں، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی کل 21 نشستیں ہیں، پونچھ ڈویژن میں 11 نشستیں ہیں۔
علاوہ ازیں وادی نیلم میں الیکشن 2026ءملازمین کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، ایل اے 25 سے 855 جبکہ ایل اے 26 لوئر نیلم سے 797 ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
وادی نیلم میں پولنگ کا عمل صاف شفاف اور پر امن ماحول میں ہوا، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، ملازمین ووٹوں کی پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ بکس سیل کر کے ریٹرننگ آفیسرز کے آفس میں جمع کرا دیئے گئے۔
شیڈول تبدیل، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات تین مراحل میں کرانیکا فیصلہ



















