حوثیوں کی دھمکیاں ناقابل قبول،تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے حوثی باغیوں کی دھمکیوں کی شدید مذمت اور سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کےلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاتجارت کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ،پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کےخلاف خطرہ تصور کیا جائےگا، بحری مفادات کے دفاع کےلئے ہر ضروری و قانونی اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری و علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کر رکھا ہے،سمندری مفادات کےخلاف جارحانہ کارروائی برداشت نہیں ہوگی،پاکستان بات چیت، سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلئے پر عزم ہے، تمام فریقین کشیدگی کم، بین الاقوامی قوانین کا احترام بین الاقوامی سمندری نقل و حمل کا تحفظ ،سلامتی یقینی بنائیں۔