وزیر ہاﺅسنگ ریاض پیرزادہ نے بھی نظام فیل ہونے کااعتراف کرلیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ نے بھی نظام فیل ہونے کااعتراف کرلیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریاض پیرزادہ نے کہا نظام کی کمزوریوں کے باعث ادارے بند ہوجاتے ہیں، افسروں نے حساب نہیں دینا لیکن جواب ہمیں دینا پڑتا ہے، حکومت کوئی خیراتی ادارہ نہیں، سینیٹر خالدہ عطیب نے سوال کیا سسٹم میں کمزوریاں ہیں تو کون دور کرے گا؟،وزیر ہاوسنگ نے کہا انسانی بنیادوں پر کوئی کام نہیں ہوتا، سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا جن لوگوں نے محکمے کو جوانی دی، واجبات دینا حق ہے۔

وزیر ہاوسنگ نے سوال کیا لوگ اچھا کام کررہے تھے تو ادارہ بند کیوں ہوا؟،محسن نقوی نے بالکل صحیح کہا، سسٹم فیل ہوچکا ،جعلی خطوط کے ذریعے اربوں کے فراڈ کیے جاتے ہیں، الفاظ تو نقوی صاحب نے ٹھیک استعمال نہیں کیے لیکن حقیقت یہی ہے،میری وزارت ہمیشہ بلیک میلنگ کےلئے استعمال ہوئی، پچھلے ماہ 6 وزیروں کے نام نکال کر دیکھ لیں وہ ایم این ایز وزیر تھے جن کے سہارے حکومتیں کھڑی رہی۔