پولیس کاکریک ڈاﺅن، پی ٹی آئی رہنما وکارکن گرفتار


لاہور:(خبر نگار،کرائم رپورٹر)پولیس کا کریک ڈاﺅن، پی ٹی آئی رہنماﺅں وکارکنوں کوگرفتار کرلیا۔

لاہور بار ایسوسی ایشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی کی کال پر پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے متعدد افراد ،نجی ٹی وی کے رپورٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لیا ،بعد ازاں صحافی کو چھوڑ دیا گیا،ایوان عدل کے اطراف سڑکیں بند رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ۔