اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے



















