راولپنڈی:(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال ،دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال اور دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے عسکری روابط، تربیتی تعاون اور استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مستقل حمایت ،مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے ، خطے میں پائیدار امن کےلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

















