لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے رہیں ،عوام ن لیگ کو کامیاب کراتے رہیں گے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاآزاد کشمیر انتخابات کادوسرا مرحلہ انتہائی پرامن رہا،لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کرشیر کو ووٹ ڈالتے رہے،رونا دھونا پارٹی کا وجود کہیں نظر نہیں آیا،انتخابی مہم کے دوران عوام میں ن لیگ کی پذیرائی دیکھنے کو ملی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکشمیری بھائی اپنے بہتر مستقبل کےلئے گھروں سے باہر نکلے، کشمیر کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپ، سکالرشپس اور الیکٹرک بائیکس ملیں گی، اچھی سڑکیں، الیکٹرک بسیں ،اپنی چھت، اپنا گھر جیسے منصوبے بھی کشمیریوں کا حق ہیں۔
رونا رونے والے چیختے رہیں ،عوام ن لیگ کو کامیاب کراتے رہیں گے، عظمیٰ بخاری

















