پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، امریکی ویزے پر20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت سے استثنیٰ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،امریکی ویزے کےلئے 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت سے استثنیٰ مل گیا،امریکہ نے 2025کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا،پاکستان ،افغانستان، ایران، بھارت کانام شامل نہیں،30 افریقی کے علاوہ ایشیا، کیریبین اور بحرالکاہل کے متعدد ممالک پروگرام کاحصہ ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق فیصلہ 2025 میں شروع کیے گئے آزمائشی ویزا بانڈ پروگرام کے جائزے کے بعد کیا گیا، ،شریک ممالک کے شہریوں کی جانب سے ویزا مدت ختم ہونے کے بعد اوور سٹے یعنی غیرقانونی قیام کے واقعات ،امریکی امیگریشن قوانین کی بہتر پابندی دیکھنے میں آئی،پروگرام امریکی بی 1 (کاروباری) یا بی 2 (سیاحتی) ویزا کےلئے درخواست دینے والے ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت امریکی قونصلر افسر ضرورت محسوس ہونے پر منتخب درخواست گزاروں سے ویزا جاری کرنے سے قبل 10 سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابل واپسی ضمانتی رقم طلب کر سکیں گے،حکام کے مطابق ویزا ہولڈر تمام شرائط کی پابندی کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر امریکہ سے واپس چلا جائے تو جمع کرائی گئی ضمانتی رقم مکمل طور پر واپس کر دی جائےگی ،ویزا کی خلاف ورزی یا مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی صورت میں رقم ضبط کی جا سکتی ہے۔