لاہور:(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے چھوٹے شہروں ،قصبات تک ا لیکٹروبسیں پہنچنے پرعوام خوشی سے نہال ہوگئے۔
خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک،منڈی بہاﺅالدین ،حافظ آباد کے 13روٹس پر الیکٹروبسیں چلیںگی،خوشاب 15،خانیوال 9،بھکر 9، اٹک 9،منڈی بہاﺅالدین 9 اور حافظ آباد کےلئے 9 جدید ترین بسیں چل پڑیں،خوشاب میں الیکٹرو بس کا روٹ جنرل بس سٹینڈ تا گروٹ چوک، مٹھا ٹوانہ اور منگوال روٹس فعال کردئےے گئے،خانیوال میں خانیوال تا جہانیاں ،کبیر والاروٹ پر9 الیکٹروبس سروس پر مسافروں کا ہجوم ہے، جولائی کے آخر تک پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائےگا، مریم نواز نے کہابڑے شہر نہیں،محفوظ اور ماحول دوست الیکٹر وبس پنجاب کی ہرقریہ تک پہنچائیں گے۔
دریں اثنامریم نواز نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یوم شہادت پراپنے پیغام میں کہاپاکستانی قوم اپنے بہادر بیٹے کو سلام پیش کرتی ،دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کا معترف ہے۔
علاوہ ازیں 250ویں یوم آزادی پر امریکی عوام کو مبارکبادکے پیغام میں مریم نواز نے کہاپاکستان ، امریکہ کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالث کا بے مثال کردار ادا کر کے پا ک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی،پنجاب امریکہ کےساتھ دو طرفہ تعاون و شراکت داری مضبوط بنانے کےلئے پر عزم،جمہوری اقدار کے فروغ کےلئے امریکہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
امریکہ کےساتھ دو طرفہ تعاون اور شراکت داری مضبوط بنائینگے،مریم نواز


















