گورنر ہاﺅس میں فلاپ شو،کر سیاں 2 ہزار،بندے 150تھے،،عظمیٰ بخاری

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے زرداری صاحب کو سالگرہ مبارک ہو،گورنر ہاﺅس میں فلاپ شو، شکر کریں مینار پاکستان میں جلسے کی خفت سے بچ گئے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پیپلز پارٹی کی طرف سے زرداری صاحب کی سالگرہ پر لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا،خالی کرسیوں کا جلسہ کرنا زرداری صاحب کی توہین ہے، مشورہ دینے والی کی کلاس ہونی چاہیے،گورنر ہاوس پنجاب میں خالی کرسیوں کا جم غفیر ، کرسیاں 2 ہزار،بندے 150تھے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں چوتھے نمبر پر لانے والے وہی لوگ ہیں جو اپنی پارٹی کو غلط رپورٹیں دیتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا پیپلز پارٹی کی پنجاب والی قیادت کا پارٹی سے زیادہ پنجاب حکومت پر فوکس ہے، اپنی پارٹی پر توجہ دیتے تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا۔