لاہور:(اپنے رپورٹر سے) ٹیوشن سینٹر حادثے پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
ن لیگی ایم پی اے سلمیٰ سعید کی جانب سے جمع قرارداد میں شہدا کے درجات کی بلندی، زخمی بچوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کےساتھ اظہار یکجہتی ،لواحقین کےلئے فوری شہدا پیکیج کا اعلان کرنے کامطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیاافسوسناک واقعہ انتظامی نگرانی پر بڑا سوالیہ نشان ،پنجاب بھر کے سکولوں، کالجوں اور ٹیوشن سینٹرز کا ہنگامی بنیادوں پر سیفٹی آڈٹ ،گلی محلوں میں قائم تمام ٹیوشن سینٹرز کی فٹنس جانچ یقینی بنائی جائے۔
ٹیوشن سینٹر حادثے پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع


















