لاہور: (نمائندہ خصوصی) پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مسرت جبیں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ،عمران حامد کمشنر فیصل آباد ،سید موسیٰ رضا ڈی جی ماحولیات ،راجہ منصور احمد ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر جاوید ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی ،عمر عباس میلہ ڈی جی پی ڈی ایم اے ،صبا اصغر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں چیف آف سیکشن ،اویس مشتاق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،ماہم آصف ملک ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات ہوگئے۔
حکومت نے احمد عثمان جاوید ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ،اکرام ملک ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ،علی اکبر ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی ،بابر صاحب دین کو ڈپٹی کمشنر جھنگ مقرر کردیا،ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کو سینئر مینجمنٹ کورس کےلئے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
حناارشد ڈپٹی کمشنر خانیوال ،تسلیم اختر راوایڈیشنل سیکرٹری صحت و آبادی ،رعنا حمید ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ،عباس شاہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ،ذوالفقار احمد بھون چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی،سید علی اصغر ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب ،وحید اصغر بھٹی کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ تعینات کر دیا گیا ۔
پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے



















