بشکیک:( ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔
کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ایس سی او اب معیشت، ثقافت اور امن کا جامع فورم بن چکی ، ایس سی او خطے میں امن، سلامتی و استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی سپرٹ باہمی اعتماد، مشترکہ ترقی و تعمیری سفارتکاری کی بنیاد ہے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار



















