لاہور: (وقائع نگار)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا خارجہ پالیسی کے تعین و بین الاقوامی حا حالات پر غور کےلئے ضروری ہے حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلائے تاکہ عوامی نمائندے کھل کر بات کر سکیں اور پارلیمنٹ مستقبل کی پالیسیاں طے کرے ،عالم اسلام کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے اور پاکستان کےلئے مشکلات ہی نظر آرہی ہیں ،موجودہ حالات میں عالم اسلام کو ایک جگہ بیٹھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
امیر جے یوآئی نے کہا پاکستان میں مشکل حالات سے نکلنے کےلئے بہترین لائحہ عمل طے کرنے کےلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا تاکہ بہتری کی طرف بڑھ سکے،امت کی سطح پر متحدہ موقف اور مضبوط موقف لینے کی ضرورت ہے۔
موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلایاجائے،فضل الرحمن


















