کراچی :(بیورورپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے گورنر سندھ کی تبدیلی پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، کامران ٹیسوری بہت بردباری کےساتھ بڑے دل سے سب کو مبارکباد دے کر گئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا آواز اٹھانے کی سزا تو ملنی ہی تھی،کئی چیزوں پر لڑ کر حکومت کا ساتھ دیا، سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے، کراچی ، حیدرآباد کے درمیان کوئی موٹروے نہیں،کراچی میں ڈمپر ماوں کے لال کچل رہے ہیں، شہر کی زمینوں پر قبضہ کرنے میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
گورنر کی تبدیلی پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا،ایم کیو ایم


















