لاہور:(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے نظام کی خرابی کے اثرات پوری قوم پر پڑتے ہیں اور جب ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرے توبوجھ عام عوام کو اٹھانا پڑتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے اعزاز میں منعقدہ گرینڈ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا الخدمت کا کفالت پروگرام خصوصی اہمیت کا حامل ہے، معاشرے میں یتیم بچوں کی کفالت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ، مقصد کےلئے الخدمت فاونڈیشن نے آغوش ہومز قائم کیے ہیں جہاں بچے نہ صرف رہائش پاتے ہیں بلکہ معیاری تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اور مستقبل میں ڈاکٹر، انجینئر اور آئی ٹی ماہربن رہے ہیں۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں:نعیم الرحمن


















