اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی ،ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی،تینوں رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال ،امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال،خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کےلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا،صدر زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط ،عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
داخلی سلامتی مضبوط،عوام کا تحفظ یقینی بنایاجائے،صدر آصف زرداری


















