راولپنڈی :(بیورورپورٹ)شیخ رشید عمرہ کیس میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم،ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کاحکم دےدیا۔
جسٹس جواد حسن ،طارق باجوہ پر مشتمل بنچ نے حکم دیا انسداد دہشتگردی عدالت عمرہ اجازت کی درخواست کا ازسرنو میرٹ پر جائزہ لے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کرے،شیخ رشید کی انسداد دہشتگردی عدالت میں خارج کی گئی عمرہ درخواست بحال ،متعلقہ عدالت دوبارہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
شیخ رشید عمرہ کیس میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم، دوبارہ سماعت کا حکم


















