ریاض :(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت ،مکمل اظہار یکجہتی،امن و استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے خطے کے تمام برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری و سیاسی آزادی کےلئے مکمل حمایت کا اظہار اورتمام حملوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا،اسحاق ڈار نے امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ اور بات چیت و سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کےلئے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا حملوں میں توانائی و اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیاجائے، پاکستان علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،اسحاق ڈار نے حکومت ،عوامِ کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو بھرپور یکجہتی و غیر متزلزل حمایت کا پیغام بھی پہنچایا۔
وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان ،آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں ،تازہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈار کی عرب ممالک سے مکمل اظہار یکجہتی،امن و استحکام کے فروغ پر اتفاق


















