شیعہ علما کونسل پنجاب نے فیلڈ مارشل سے ملاقات پرمنفی ایجنڈا مسترد کردیا

لاہور:(وقائع نگار)فوکل پرسن شیعہ علما کونسل پنجاب نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کوغلط رنگ دینے والوں کاایجنڈا مسترد کردیا۔

قاسم علی قاسمی نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیعہ علما سے ملاقات پرسیاسی ایجنڈا مسترد کرتے ہیں، فرقہ واریت پھیلانے والے باز آجائیں،ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ غزہ کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا،قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا ،غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہید اور دنیا خاموش تماشائی ،ایران کا جرم صرف فلسطین کی حمایت ہے،حکومت اور پاکستان میں بسنے والے شیعہ، دیوبندی، سنی و اہل حدیث ایران کےساتھ کھڑے ،ہمسائیگی کا حق ادا کر رہے ہیں ،ایرانی عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

فوکل پرسن شیعہ علما کونسل پنجاب نے کہا پاکستان اور فوج کو کمزور کیا گیا تو عالم اسلام ،ایران کو نقصان ہوگا،پاک فوج کتنی مضبوط ،بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا جا سکتا ہے،نئے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے پاکستانی عوام کو عید پر پیغام بھیجا اور شکریہ ادا کیا، پاکستان ایران کےساتھ کھڑا رہے گا۔